3 جون، 2024، 11:44 PM

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کی لبنانی وزیر اعظم سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کی لبنانی وزیر اعظم سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے آج بیروت میں لبنان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے آج بیروت میں لبنان کے وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ساتھ ملاقات  کے بعد اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

باقری کنی ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر آج صبح بیروت پہنچے۔

وہ عرب ممالک کے حکام کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین مسائل بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔

باقری کنی کا قائم مقام وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بیرون ملک کا پہلا دورہ ہے، جو وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی شہادت کے بعد انجام پایا ہے۔

News ID 1924482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha